روس نے یوکرین میں گندم کے گودام ڈرون حملے میں تباہ کردیے
روسی ڈرون طیاروں نے یوکرین کی بندرگاہوں پر اناج کے گوداموں کو تباہ کر دیا۔ حملے سے گوداموں میں رکھی گندم اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق روسی ڈرون طیاروں نے یوکرین کی ڈینیوب بندرگاہوں رینی اور ازمیل پر حملہ کیا ہے۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے روس کی جانب سے رواں ماہ بحیرہ اسود کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بحیرہ اسود کے معاہدے کے تحت یوکرین کو اپنا اناج برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
روس نے رات گئے یوکرین کے اناج کے ذخیرے کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کلیبا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’گودام میں جہاں اناج کی فصلیں رکھی گئی تھیں، تباہ کر دیے گئے۔ حملے میں سامان کو ذخیرہ کرنے کے لیے بنائے گئے ٹینکوں کو نقصان پہنچا۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ’میں تمام ممالک، خاص طور پر افریقہ اور ایشیا کے وہ ممالک جو خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ان پر زور دیتا ہوں کہ وہ خوراک کی دہشت گردی کے خلاف متحد عالمی ردعمل کا آغاز کریں۔’
مقامی پولیس کے مطابق ڈرون حملے سے پروڈکشن یونٹ کے ایک احاطے میں آگ لگ گئی تھی جسے فوری طور پر بجھایا گیا۔
Comments are closed on this story.