Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انجو نے واہگہ بارڈر پربنائی گئی ویڈیو شیئرکردی

شادی شدہ خاتون دیربالا کے نصراللہ سے فیس بک پردوستی کے بعد پاکستان پہنچی ہے
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 09:37am
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

بھارتی راجستھان سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون انجو نے پاکستان میں داخلے سے قبل واہگہ بارڈر سے اپنی ویڈیو بھی شیئرکی تھی۔

پاکستان کے شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی انجو نے امرتسر شہر میں بھارتی سرحد عبور کی۔

نصراللہ سے 2019 فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنے والی انجواپنے شوہر کو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔ انجو نے اروند سے شادی کیلئے عیسائیت قبول کی تھی۔

تازہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ انجو واہگہ بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئی تھیں۔ یہ ویڈیو انجو نے خود بنائی تھی۔

دوسری جانب پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر یہ معاملہ وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز نصراللہ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس کا کہنا ہے کہ دونوں کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

29 سالہ نصر اللہ نے کہا کہ 34 سالہ انجو سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انجو20 اگست کو اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس چلی جائے گی، وہ مزید کہامیرے خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ گھر کے ایک علیحدہ کمرے میں رہ رہی ہے۔

واضح رہے کہ انجو ویزہ لیکر پاکستان پہنچی تھی۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق انجو کو 30 دن کا ویزا دیا گیا ہے، جو صرف اَپردیر کے لیے موزوں ہے۔

india

Anju