Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم’اے دل ہے مشکل’فواد خان سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی، عمر شہزاد

اپنی ویڈیو بنا کر بھارت بھیجی بھی تھی، اداکار
شائع 24 جولائ 2023 11:49pm

پاکستان شوبز کے نوجوان اداکار عمر شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر آچکی ہے۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران عمر شہزاد نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اہم کردار کیلئے پیشکش کی گئی تھی۔

عمر شہزاد نے انکشاف کیا کہ انہیں اے دل ہے مشکل میں ڈی جے کا کردار نبھانے کی آفر کی گئی تھی جو بعد میں فواد خان نے نبھایا۔

عمر شہزاد نے بتایا کہ کاسٹنگ کرنے والی خاتون نے انہیں کہا کہ ان کو اپنی فلم کیلئے ایسے ہی شخص کی ضرورت ہے جو بلکل نیچرل ہو جیسے تم ابھی بیٹھ کر میری بات سُن رہے ہو۔

اداکار نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی ویڈیو بنا کر بھارت بھیجی بھی تھی، لیکن وہ ویڈیو بھیج کر خود تین دن بعد عمرے کے لیے چلے گئے تھے، عمرے سے واپسی پر اُنہوں نے فلم کی انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا تھا مگر اُنہیں کوئی جواب نہیں ملا۔

یاد رہے کہ اے دل ہے مشکل میں پاکستان شوبز کے سُپر اسٹار فواد خان نے ڈی جے کا کردار نبھایا اور بھارت میں ان کی پرفارمنس کو بےحد سراہا گیا تھا۔