Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن احمد اور سنیتا مارشل کی شادی کی دلچسپ کہانی

ان دنوں حسن اور سنیتا ڈرامہ بے بی باجی میں نظر آرہے ہیں
شائع 24 جولائ 2023 11:38pm

شوبز انڈسٹری کی ایسی ہی ایک کامیاب شادی اداکار حسن احمد اور اداکارہ سنیتا مارشل کی بھی ہے، اس جوڑی کی شادی کو 15 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔

حسن احمد نے اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، شو میں حسن احمد نے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اور سنیتا کو پہلی نظر میں ہی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی اور پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن جب ہم شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تو سب کچھ بہت جلدی جلدی ہوگیا یہاں تک کہ میں ابھی شادی کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھا۔

حسن احمد نے بتایا کہ میں ایک ایسا شخص ہوں جسے ہر چیز کو اپنے ذہن میں بٹھانےمیں وقت لگاتا ہے تو جب میری شادی کے حوالے سے بات شروع ہوئی اور 2 ماہ کے اندر ہی شادی ہوگئی تو میں ذہنی طور پر تیار نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری میں ایک دن سنیتا کے بھائی کا مجھے فون آگیا تو وہ کہنے لگا کہ آپ اپریل میں شادی کر لیں کیونکہ مجھے بیرون ملک جانا ہے اور میرے سب انتظامات ہوگئے ہیں۔

حسن کا کہنا تھا کہ پہلے تو میں یہ سوچنے لگا کہ سنیتا تو اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہے اور میرے بینک اکاؤنٹ میں تو صرف 10 ہزار ہوتے ہیں میں کیسے شادی کر سکتا ہوں پر اللہ کا کرم ہوا میں نے سنیتا سے شادی کی اس کے بعد اللہ پاک نے میرا ہاتھ پکڑ لیا ۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرا ذہن اس وقت صرف اپنے کیریئر پر تھا کیونکہ سنیتا مارشل کا کیر یئر اس وقت اپنے عروج پر تھا اور میں ابھی انڈسٹری میں نیا تھا تو میں بس شادی سے پہلے مالی طور پر تھوڑا مستحکم ہونا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت ان کا ایک ڈرامہ بے بی باجی خوب مقبول ہو رہا ہے جس میں یہ جوڑا اسکرین پر بھی ایک میاں بیوی کا کردار نبھا رہا ہے مگر اکثر ہی حسن اہلیہ سے ناراض نظر آتے ہیں۔

Sunita marshall