Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

طوبیٰ انور کا نئے شادی شدہ جوڑوں کو بہترین مشورہ

ہمارے معاشرے میں خواتین کو سمجھوتہ کرنا سکھایا جاتا ہے، اداکارہ
شائع 24 جولائ 2023 10:00pm

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بہترین زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیا۔

حال ہی میں طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اپنے نئے رشتے میں مسائل کا سامنا ہو تو اُنہیں کسی اچھے تھراپسٹ سے مدد لینی چاہیئے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ پرانے وقتوں میں اس بات کو برا سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے اور شادی کو کامیاب بنانے کے لیے یہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوانی میں شادی کرنے پر پہلے دو سال تک جوڑے کو سمجھ نہیں آتی کہ انہیں کیا کرنا ہے اور ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے جب کہ اسی دوران ان کے بڑے بھی ان پر توجہ نہیں دیتے، کیوں کہ وہ اپنے مسائل میں الجھے ہوتے ہیں۔

اداکارہ ان دنوں مشترکہ خاندانی نظام پر بننے والے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘میں بے باجی کی بہو کا کردار ادا کررہی ہیں۔

ڈرامے میں ایک نوجوان شادی شدہ لڑکی کا یہ ایک منفی کردار ہے اس لڑکی کو شوہر اور سسرال والوں کی سختیوں اور ناروا سلوک کا سامنا رہتا ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور ایک اداکارہ و ماڈل ہیں ، وہ پاکستان کے مشہور سیاستدان اور میڈیا پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ہیں۔

طوبیٰ انور اس سے قبل بھروسہ اور بساط جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے۔

Syeda Tuba Anwar