Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج اور این ایچ اے کی مشترکہ کوشش سے اپر اور لوئر چترال کا زمینی رابطہ بحال

مستوج پل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا
شائع 24 جولائ 2023 08:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاک فوج اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کی مشترکہ کوشش سے اپر اور لوئر چترال کا زمینی رابطہ بحال کردیا گیا جبکہ مستوج پل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔

مستوج پل کو سپورٹ فراہم کرنے والی ایبٹمنٹ پر کام بھی مکمل کرلیا گیا، مستوج پل اب 4x4 گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز تیز بارشوں اور سیلاب سے پل کے ایبٹمنٹ بہہ گئے تھے۔

پاک فوج اور متعلقہ اداروں کی دن رات مشترکہ کوششوں سے عوام کے لیے راستوں کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

پاک فوج مزید گزرگاہوں کو جلد بحال کرنے کے لیے مصروف عمل ہے اور بہت جلد تمام راستوں کو کھول دیا جائے گا۔

pakistan army

NHA

national highways authority

Upper and Lower Chitral

mastuj bridge