Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احسن خان نے بیمار مداح کی خواہش پوری کردی

اداکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے
شائع 24 جولائ 2023 07:41pm

اداکار و میزبان احسن خان نے اپنے ننھے بیمار مداح کی خواہش پوری کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر اداکار احسن خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک ننھے اور بیمار مداح کی عادت کے لئے اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حسن خان نے بیمار مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس سے ملاقات کے لئے اسپتال پہنچ گئے۔

احسن خان نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ ننھا مداح کون ہے اور اسے کیا بیماری ہے لیکن اداکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

ahsan khan