Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کا سرکلر جاری
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 09:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل ہونے کے بعد اجلاس کل 25 جولائی شام 5 بجے کے بجائے 2 بجے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل ہوگیا۔

تبدیل شدہ وقت کے مطابق اب مشترکہ اجلاس کل 25 جولائی شام 5 بجے کے بجائے دوپہر2 بجے ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ٹائم میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد

Majlis e Shoora

Parliament joint session

time changed