Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش، برساتی نالے ابل پڑے

ناگن چورنگی پر 3، 3 فٹ تک بارش کا پانی جمع
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 12:07am
پانی جمع ہونے سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا - تصویر/ آج نیوز
پانی جمع ہونے سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا - تصویر/ آج نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو کراچی، نارتھ کراچی اور سُرجانی میں موسلادھار بارش کے بعد نکاسی نہ ہونے سے برساتی نالے ابل پڑے۔

موسلادھار بارش کے باعث پانی نشیبی آبادیوں میں بھی داخل ہوگیا، جبکہ سڑکیں تالاب بن گئیں۔ سب زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

ضلع وسطی کی ناگن چورنگی پر تین، تین فٹ تک بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ عوام اپنی مدد آپ پانی نکالنے میں مصروف ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرجانی ٹاؤن 60، گلشن معمار 33 ،نارتھ کراچی 23 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

سعدی ٹاؤن 22.6 ، اورنگی ٹاؤن 16.4، یونیورسٹی روڈ 15، گلشن حدید 13، ناظم آباد 12.3، جناح ٹرمینل 7.6 ، اولڈ ایئرپورٹ 5.8 ، کورنگی 4.4 ،فیصل بیس 3 ملی، ڈیفنس 3، مسرور بیس 2.9 ، صدر2 ، کیماڑی 1.5ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔

Met Office

Karachi Rain