عمران خان کی تقاریر کی میڈیا پر نشریات روکنے کے اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر کی میڈیا پر نشریات روکنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے درخواست اپنے وکیل سلیمان اکرم راجہ اور سمیر کھوسہ ایڈووکیٹس کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواست پر پیمرا سے جواب طلب
درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہےعدالتی حکم کے باوجود ٹی وی چینلز پر چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر کو نشر کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی تقاریر پر پابندی: پیمرا کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع
درخواست میں مزید کہا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کے لیے میڈیا کو پیمرا کے دباؤ کا سامنا ہے، حکومتی ایماء پر پیمرا عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کررہا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی تقاریر پر پابندی، پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چئیرمین پی ٹی آئی کے بیانات اور تقاریر کو نشر کرنے کا حکم دے، عدالت پیمرا کی جانب سے پابندی کے حکم کو کالعدم قرار دے۔
Comments are closed on this story.