Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بندوق کی نوک پر مجبور کیا گیا تو مہوش حیات سے شادی کروں گا‘

لندن میں شہزادی ڈیانا کی شادی میں بھی شرکت کی تھی،حسن شہریاریاسین
شائع 24 جولائ 2023 04:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے معروف ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین کی جانب سے شادی سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح 15 سال کی عمرمیں پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے اردو زبان کو سیکھا ہے۔

پروگرام کے دوران میزبان نے بندوق کی نوک پر شادی سے متعلق فرضی سوال کیا جس پر حسن نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ اداکارہ مہوش حیات سے شادی کریں گے۔

اسی دوران انہوں نے اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سال کی عمر میں مالی طور پر وہ خود مختار ہوگئے تھے۔

ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے ڈیزائنر نے کہا کہ انہوں نے لندن میں برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی میں اپنی والدہ کے کندھوں پر بیٹھ کر شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ حسن شہریاریاسین نے پاکستان کے بہت بڑے ڈیزائنر ہونے کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔

lifestyle

IMF PAKISTAN

شخصیات

Mehwish Hayat