Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

چیئرمین ایچ ای سی معاملے کی نگرانی کریں، چئیرمین کمیٹی
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 05:26pm
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور/  فیس بُک
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور/ فیس بُک

تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کیمٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے اجلاس میں نہ آنے پر وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت سمیع الحسن نے کی۔ اس دوران کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلرکی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی کسی کی نہیں سنتے ہیں۔ کمیٹی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی طالبات کی نازیبا تصاویر کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوبہالپورقائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی افسران کیخلاف کریک ڈاؤن پھیل گیا، 400 ویڈیوز کا انکشاف

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات برداشت نہیں ساتھ ہی ہدایت کی کہ چیئرمین ایچ ای سی معاملے کی نگرانی کریں۔

bahawalpur

Punjab police