Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میری جھوٹی آڈیو بنائی گئی ہے، عطا تارڑ کا ردعمل

آج عدالت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، عطا تارڑ
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 05:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میری جھوٹی آڈیو بنائی گئی ہے، آڈیو میں کوئی غیرقانونی چیز نہیں، آڈیو کے معاملے کو عدالت میں لایا جائے۔

عطا تارڑ کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ ن لیگی کارکنان کو عمران خان کی پیشی پر عدالت پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، پی ٹی آئی کے وکلاء نےعدلیہ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے گئے، توشہ خانہ چوری کا جواب عدالت میں دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں شور شرابا قابل قبول نہیں ہے، آج عدالت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، عدالت کا احترام ہے، آپ کو بھی کرنا ہوگا، آپ کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، بتانا ہوگا کہ تحائف کہاں اور کس کو بیچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے وکیل نے تسلیم کیا تحائف بیچے گئے، تسلیم کرنے کے بعد ٹرائل روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سائفر کا کیس بھی حتمی مراحل میں داخل ہوچکاہے، اعظم خان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، سائفر کیس میں بھی آپ کو پیش ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے امریکا پر الزام لگایا گیا پھر مدد مانگی گئی، خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی کو بھی بیچ دیا گیا۔

audio leak

Atta Tarrar