Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں اسکول جم کی چھت گرنے سے 11 طلبا ہلاک

چھت گرنے کے وقت اسٹیڈیم میں 19 افراد موجود تھے۔
شائع 24 جولائ 2023 03:28pm

چین کے شمال مشرقی شہر کیکیہار میں اسکول جم کی چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مڈل اسکول کے طلباء ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”ژنہوا“ نے پیر کی صبح بتایا کہ صوبہ ہیلونگ جیانگ کے کیکیہار میں اتوار کو نمبر 34 مڈل اسکول میں چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

ہیلونگ جیانگ ڈیلی نے کہا کہ مقامی پولیس نے ایک تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے، حالانکہ نہ ہی مقامی پولیس اور نہ ہی سرکاری میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کتنے افراد حراست میں ہیں یا وہ کن عہدوں پر فائز ہیں۔

 ریسکیو اہلکار ملبے میں لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں (تصویر بزریعہ ژنہوا)
ریسکیو اہلکار ملبے میں لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں (تصویر بزریعہ ژنہوا)

ژنہوا کے مطابق، چھت گرنے کے وقت اسٹیڈیم میں 19 افراد موجود تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

چھت گرنے کا واقعہ اتوار کی سہ پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا۔

اتوار کی شام کو ژنہوا کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مضبوط کنکریٹ کے جمنازیم کی چھت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

چونگ کنگ میں قائم نیوز سروس Cqnews.net نے متعدد ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسکول کی لڑکیوں کی والی بال ٹیم اسٹیڈیم میں تربیت کر رہی تھی کہ چھت گر گئی۔

china

School gymnasium roof collapse