Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معمولاتِ زندگی بہتر بنانے کیلئے چند آسان نسخے

یہ نسخے خواتین و حضرات دونوں کیلئے مفید ہیں
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 04:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیزی سے رواں دواں زندگی میں انسان کئی ایسے مواقع ڈھونڈتا ہے جس سے نا صرف وقت بلکہ پیسوں کی بھی بچت ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

ذیل میں خواتین و مرد دونوں کے لئے بہت سے لائف ہیکس بتائے گئے ہیں جو وقت و پیسے کی بچت کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں بھی کام میں لائے جاسکتے ہیں۔

موبائل فون پرالارم

بچوں کو وقت کی پابندی سیکھانے کیلئے اپنے موبائل فون پر اسکول کیلئے گھرسے نکلنے کا الارم سیٹ کریں۔ یہ نا صرف آپ کیلئے آسانی پیدا کرے گا بلکہ بچوں کو سیکھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

جمے ہوئے مکھن کو لگانا

اگر مکھن ٹھنڈا ہوجائے تو آلو چھیلنے والا پِیلر استعمال کریں تاکہ اس کو چھلکے کی طرح نکال کر بآسانی پھیلایا جاسکے۔

ٹائمر سیٹ کریں

گھر کے کسی بھی کام کو کرنے کیلئے ایک ٹائمر لگائیں مثلاً کپڑے دھونے، برتن دھونے اور الماریوں کو سیٹ کرنے کیلئے یہ ہیک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

صبح فوراً بیدار ہوں

صبح اٹھ کر کچھ نہیں سوچیں بس فوراً بستر سے اٹھ جائیں۔اس سے آپ کا کافی وقت بچ سکتا ہے۔

غیرضروری عادات ختم کریں

گھر کے سودے سلف کی خریداری کرنے سے پہلے کھانا کھاکر جائیں،اس سے آپ باہر کے کھانوں سے اجتناب کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک فہرست بنائیں اور صرف وہی خریدیں جو فہرست میں ہے۔

باورچی خانے کیلئے تیز چاقو

ایک اعلی معیار اور تیز کاٹنے والی چھری باورچی خانے میں زندگی کو بہت آسان بنادیتی ہے۔

lifestyle

kitchen

lifehacks

time