Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوئٹر کا نیلی چڑیا کو آزاد کرنے کا فیصلہ، نیا لوگومتعارف کروادیا

ٹوئٹر کا لوگو اب تبدیل ہوگیا
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 03:39pm

ٹوئٹر نے اپنی مشہور زمانہ نیلے رنگ کی چڑیا کو خیرباد کہہ کر اس کی جگہ ایک نیا لوگو جاری کیا ہے۔

ایلون مسک اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لنڈا یاکارینو نے پیر کو ٹوئٹر کے نئے لوگو کی نقاب کشائی کی۔

ٹوئٹر کی سی ای او لنڈا یاکارینو نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں اس نئے لوگو کی تصویر پوسٹ کی جو انگریزی کے حرف ”X“ جیسا ہے۔

یاکارینو نے لکھا، ’X آگیا ہے! چلو کرتے ہیں‘۔

انہوں نے سان فرانسسکو میں کمپنی کے دفاتر پر لگائے گئے لوگو کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

ٹوئٹر کا لوگو اب تبدیل ہوچکا ہے اور نیلی چڑیا کی جگہ انگریزی کے حرف ”ایکس“ نے لے لی ہے۔

ایلون مسک نے اتوار کو ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اپنے لاکھوں پیروکاروں سے رائے مانگی تھی کہ آیا وہ سائٹ کی کلر اسکیم کو نیلے سے سیاہ میں تبدیل کرنے کے حق میں ہیں یا نہیں۔