Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

عمران خان کے گارڈز کا صحافی پر حملہ

صحافی کا سوال پوچھنا جرم بن گیا۔
شائع 24 جولائ 2023 02:41pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے گارڈز نے سوال پوچھنے پر صحافی پر حملہ کردیا۔

اسلام آباد میں عدالتی پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی حیدر شیرازی نے ان سے سوال پوچھا تو عمران خان کے سکیورٹی گارڈز نے ان پر حملہ کردیا۔

حیدرت شیرازی نے سوال کیا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم کو قتل کے مقدمے میں پھانسی لگا دی تھی کیا آپ کو ریلیف ملے گی؟

سوال ختم ہی ہوا تھا کہ گارڈز نے حیدر شیرازی کو دھکے دیتے ہوئے پیچھے ہٹا دیا۔

حیدر شیرازی نے احتجاج کیا تو عمران خان بنا کوئی جواب دیے انہیں نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ حیدر شیرازی اور عمران خان کے درمیان کہا سنی ہوئی ہو، اس سے قبل بھی کئی مواقع پر حیدر شیرازی کے سوالات پر عمران خان غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔

imran khan

Security Guard