Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

بچوں کو رقم خرچ کرنے کے منظّم طریقے سکھائیں

آسان نسخوں سے آپ کم عمری میں ہی چوں میں مالی ذمہ داری پیدا کرسکتے ہیں
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 04:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مہنگائی کے اس دور نے ہر طبقے کو حیران کن حد تک متاثر کیا ہے۔اب نا صرف بڑوں بلکہ بچوں کوبھی اس آگاہی کی ضرورت ہے کہ اپنے پاس موجود رقم کو کیسے منظّم انداز میں خرچ کیا جائے۔

چند ایسی تجاویز کے ذریعے آپ کم عمری سے ہی اپنے بچوں میں مالی ذمہ داری پیدا کرسکتے ہیں۔

بچوں کو پیسے کمانے کے مواقع دیں

اوّل تو اپنے بچوں کو یہ یقین دہانی کروائیں کہ پیسہ کمایا جاتا ہے اور مفت میں نہیں آتا ہے۔ اس کے لئے اپنے بچوں کو کمانے کا موقع اور اجازت دونوں دینا ہوگی۔

انہیں بچت اور بجٹ کے بارے میں سکھائیں

بچت اور بجٹ سازی اہم مالی مہارتیں ہیں کیونکہ اس میں پیسہ ایک طرف رکھنا اور دوسرا پیسوں کو سمجھداری سے استعمال کرنا شامل ہے۔ لہذٰا آپ اپنے بچے کو بچت اور بجٹ کے بارے میں آگاہ کریں۔

دلچسپ اندازِبیان

بچے اپنی زندگی کی زیادہ تر مہارتیں کھیل کے دوران سیکھتے ہیں جب وہ خود لطف اندوز ہورہے ہوتے ہیں۔

اس موقع پرآپ کے بچوں کے لئے پیسے کے بارے میں سیکھنا بہت آسان ہوگا اگر آپ اسے دلچسپ، تفریحی اور کھیل کود کے انداز میں سکھائیں۔

بچوں کو میانہ روی سکھائیں

اپنے بچے کو ان کی خواہشات اور ضروریات کے درمیان فرق سکھانا نہ بھولیں اوران کی رہنمائی کریں کہ آیا وہ جس شے پر پیسہ خرچ کرنا چاہتے ہیں وہ اس قابل ہے بھی یا نہیں۔

اچھی مالی عادات

بچے اپنے ماحول اور اپنے سرپرستوں کے طرزِ عمل کا مشاہدہ کرکے زیادہ تر عادات اپناتے ہیں۔

لہذا اپنے بچوں کو اس بارے میں بتانے کیلئے مثالوں کے ذریعے رہنمائی کریں اور خود بہترین مالی عادات کا مظاہرہ بھی کریں۔

دینے کی اہمیت سکھائیں

جب آپ کا بچہ آخر کار اپنی بچت اور بجٹ کی مہارتوں کوسیکھ جائے تو انہیں دوسروں کو دینے کی قدر سکھائیں۔

انہیں یہ سمجھائیں کہ اگرچہ پیسے کی بچت ضروری ہے لیکن دوسروں کی مدد کرنا یا خیراتی اداروں کو عطیہ کرنا بھی اہمیت رکھتا ہے۔

children

lifestyle

money

savings