Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پلاسٹک کی بوتلوں کے وہ استعمال جو آپ نے کبھی نہیں سوچے

گھر سجانے سے لے کر گارڈننگ تک یہ بوتلیں بہت کارآمد ہیں
شائع 24 جولائ 2023 02:06pm
تصویر: ڈیکورا ڈاٹ کام
تصویر: ڈیکورا ڈاٹ کام

اگر آپکو گارڈنگ کا شوق ہے اور گھر میں کوئی خاص جگہ نہیں یا آپکا گھر چھوٹا ہے تو استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں میں پودے لگا کر بھی اپنا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔ یہ بوتلیں ناصرف دیکھنے میں خوشنما دیکھائی دیتیں ہیں بلکہ مہنگائی کے اس دور میں ان میں کئی اقسام کی سبزیاں بھی اگائی جاسکتی ہیں

ان بوتلوں کو آپ اپنے اپراٹمنٹ کی گیلری کی دیوار کے ساتھ سجا سکتے ہیں بلکہ کچن کی کھڑکی کے باہر بھی لٹکایا جاسکتا ہے ۔

صرف گارڈنک ہی کیوں ، گھر کی سجاوٹ کے لئے بھی ان بوتلوں کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے . رنگ برنگی پلاسٹک کی استعمال شدہ پوتلوں کو ہم کچرے میں پھینک دیتے ہیں لیکن ان بوتلوں سے انتہائی دیدہ زیب ڈیکورشن پیس بھی بنائے جاسکتے ہیں۔

پلاسٹک آرٹ ورک سے بچوں کو بھی اپنے ساتھ مصروف کیا جاسکتا ہے ، پلاسٹک کی بوتلوں کو کاٹ کر ان پر رنگین کاغذ چپکائیں اور من پسند کارٹوں یا جانور بنا کر انہیں پین ہولڈر کی شکل بھی دی جاسکتی ہے۔

بوتلوں کے علاوہ ان کے ڈھکن بھی کارآمد ہیں ۔ پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکن سے خوبصورت ٹیبل میٹ بنائے گئے ہیں۔

اگر آپ پلاسٹک کی کٹنگ میں ماہر ہیں تو یہ فانوس اور لیمپ بنانا آپ کے لئے مشکل نہیں۔

بچوں کو خوش کرنے کےلئے فارغ اوقات میں ان بوتلوں سے کھلونے بھی بنائے جاسکتے ہیں

Women

lifehacks

DIY ideas

plastic bottle uses