Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

ڈیفنس، کلفٹن ، قیوم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برسے
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 03:36pm
Rain starts in different areas of Karachi - Latest Weather Updates - Aaj News

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر قائد میں کالے بادل آج بھی برس پڑے، ڈیفنس، کلفٹن ، قیوم آباد، لیاقت آباد، واٹر پمپ، عائشہ منزل اور انچولی میں بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ گلشن حدید، ملیر، نیشنل ہائی وے ، بھینس کالونی، پورٹ قاسم پر بھی ہلکی برسات ہوئی۔

طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، نرسری، صدر میں بھی بادل برسے۔ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی اور سرجانی ٹاون میں بارش ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 20 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز قائد آباد میں 10.5، کیماڑی میں 9، نارتھ کراچی میں8.7، اورنگی ٹاؤن میں 8.4، کورنگی میں 6.8، گلشن معمار میں 6.4، گلشن حدید اور ناظم آباد میں 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

سب سے کم بارش اولڈ ائرپورٹ پر 0.5 ملی بارش ریکارڈ ہوئی۔

karachi

Karachi Rain