Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 12:55pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالرکا لین دین 288 روپے پر جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 293 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر برقرار ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 275 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 195 پر آگیا۔

pakistan economy

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

US Dollars