Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دارچینی کی چائے کے 9 بہترین فوائد

باآسانی تیار کردہ مشروب میں انسانی صحت کیلئے بے شمارفوائد چُھپے ہیں
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 03:36pm

دارچینی کی چائے ایک ایسا مشروب ہے جس میں انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد ہیں ۔ یہ دل کی صحت کو بہتر بنانے، سوزش اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امریکن ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے مطابق اڑھائی گرام دار چینی میں ساڑھے چھ گرام کیلوریز، 2 گرام کاربو ہائیڈریٹس، آئرن، کیلشیم اور میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے۔

دار چینی میں فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن بی اور وٹامن ’کے‘ کے ساتھ ساتھ کولین، ایلفا کیروٹین، بیٹا کیروٹین، لائیکو پین، اور لیوٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

اس کےعلاوہ دار چینی فائبرسے بھی بھرپورہوتی ہے، جس کے ہر 100 گرام میں تقریباً 53 اعشاریہ 3 گرام فائبرپایا جاتا ہے۔

یہاں دارچینی کی چائے کے 9 سائنسی فوائد ہیں

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

دارچینی کی چائے میں بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو فائدہ مند مرکبات ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کی وجہ سے ذیابیطس ، کینسر اور عارضہ قلب جیسی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

سوزش کم کرنا اور دل کی صحت کو بہتر بنانا

مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی میں مرکبات سوزش کے نشانات کو کم کرسکتے ہیں. یہ بہت فائدہ مند ہے کیونکہ سوزش کو دل کی بیماری سمیت بہت سی دائمی بیماریوں کی جڑ سمجھا جاتا ہے۔

بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مدد

دارچینی خون میں شکرکی سطح کوکم کرکے طاقتور اینٹی ڈائیبیٹک اثرات فراہم کرسکتی ہے۔ یہ چیز انسولین کی طرح کام کرتی ہے اس کے باقائدہ استعمال سے شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے

وزن کم کرنے میں مدد

دارچینی کی چائے کو اکثر وزن میں کمی میں مدد کے لیے پیش کیا جاتا ہے ، اور متعدد مطالعات نے دار چینی کے استعمال کو چربی گھٹانے سے منسلک کیا ہے۔

بیکٹیریا اور فنگس کا خاتمہ

دارچینی میں کچھ طاقتور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہیں۔ مثال کے طور پر، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی میں اہم فعال جزو سینامالڈیہائیڈ، مختلف بیکٹیریا او فنگس کی نشوونما کو روکتا ہے۔

جلد کو جواں رکھنا

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی کولاجن کو فروغ دے سکتی ہے جس سے جلد کی لچک اورنمی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اینٹی کینسر خصوصیات

تحقیق میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ دار چینی کا عرق کچھ اقسام کے کینسر کو مارنے میں مدد کرسکتا ہے۔

یہ کینسر کے خلیات، بشمول جلد کے کینسر کے خلیات کو ختم کرنے میں معاون ہے۔

دماغ کے افعال کو برقرار رکھنے میں مدد

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی دماغ کے خلیات کی حفاظت کرسکتی اور الزائمرکی بیماری کے لیے موثر ہے۔

جلد کے لیے مفید

دارچینی کی چائے پینے کے حیرت انگیر فوائد انسانی جلد کے لیے بھی دیکھے گئے ہیں۔ اس سے چہرے کے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں اورجلد شفاف ہوجاتی ہے۔

صحت

health tips

healthy lifestyle

cinnamon

cinnamon tea