Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈونیشیا میں بحری جہاز ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 19 لاپتہ

زندہ بچ جانے والے افراد اب مقامی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، حکام
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 01:06pm
تصویر بذریعہ این ڈی ٹی وی
تصویر بذریعہ این ڈی ٹی وی

انڈونیشا کے سولاویسی جزیرے میں بحری جہاز ڈوبنے سے پندرہ افراد ہلاک اور انیس لاپتہ ہوگئے۔

انڈو نیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز میں 40 مسافر سوار تھے جس میں سے 19 اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ چھ زندہ بچ گئے ہیں۔

ابتدائی طور پر جہاز ڈوبنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، حادثہ آدھی رات کو پیش آیا۔

سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے اہلکار محمد عرفہ نے بتایا کہ تمام متاثرین کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زندہ بچ جانے والے افراد اب مقامی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Indonesia

rescue operation

Boat Sink