Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں بارشوں سے ایشز سیریز متاثر، چوتھا ٹیسٹ بلا نتیجہ ختم

کینیڈا میں بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 10:40am
فوٹو ــ اسکائی نیوز / انڈیپنڈنٹ
فوٹو ــ اسکائی نیوز / انڈیپنڈنٹ

برطانیہ میں بارشوں سے ایشز سیریز متاثر ہورہی ہے، چوتھا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا، جبکہ کینیڈا میں بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

انگلینڈ میں چند روز سے جاری موسلادھار بارش کے باعث کئی شہروں کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔

موسمیاتی ماہرین نے نارتھ ویلز سے شمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ سرحد تک وارننگ جاری کی ہے۔

موسلادھار بارشوں سے کھیلوں کے مقابلے بھی متاثر ہوکر رہ گئے۔

بارش کی وجہ سے مانچسٹر میں ہونے والا ایشنز ٹیسٹ بھی متاثر ہوگیا۔

بارش کی وجہ سے اولڈ ٹریفورڈ پر آخری روز ایک گیند کا کھیل بھی نہ ہوسکا اور انگلینڈ کی ٹیم ایک ممکنہ فتح سے محروم رہی۔

کینیڈا میں بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کینیڈا میں چالیس سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کینیڈا کے مشرقی صوبے نووا سکوشیا میں چوبیس گھنٹوں میں تیس سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

 تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

طوفانی بارش کے باعث مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سیلابی ریلے سے ریلوے ٹریک سمیت سڑکیں بہہ گئیں، پل کمزور ہوگئے۔

سیلابی ریلے میں دو بچوں سمیت چار افراد بہہ گئے۔ کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے سیلاب سے ہونے والے نقصان کو ناقابل تلافی قرار دے دیا۔

،

Ashes Series

UK Rain

Canada Rain