Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس کا یوکرائن کے تاریخی چرچ پر میزائل حملہ، ایک شخص ہلاک 22 زخمی

عمارت کے احاطے میں یوکرائن نے کیا چھپا رکھا تھا
شائع 24 جولائ 2023 09:19am
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

جنوبی یوکرائن کے شہر اوڈیسا میں چرچ پر رات کو کیے گئے روسی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق روس نے اوڈیسا میں تاریخی کیتھیڈرل کو نشانہ بنایا، جو اوڈیسا کا سب سے بڑا آرتھوڈوکس چرچ ہے۔

میزائل حملے میں چرچ کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہدف چرچ نہیں تھا، بلکہ مقصد عمارت کے احاطے میں یوکرائن کے طیارہ شکن میزائل کو نشانہ بنانا تھا۔

russia

missile attack

Russia Ukraine War

Cathedral