Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعے پر امریکا کا اظہار تشویش

واقعے پر بھارت کو دنیا بھر میں سخت ہزیمت کا سامنا
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 10:07am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے بھارت میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعے کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو کا کہنا ہے کہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ پہلے دو خواتین سے مبینہ زیادتی اور برہنہ گھمانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ہجوم کی خواتین سے مبینہ زیادتی اور برہنہ گھمانے کی ویڈیو گزشتہ ہفتے وائرل ہوئی تھی۔

واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں سخت ہزیمت کا سامنا ہے۔

india

Manipur

Matthew Miller

Women paraded naked