Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے پلوامہ ڈرامہ رچایا، وزیراعلیٰ مغربی بنگال

پلاننگ سے 40 جوانوں کا خون بہا کر الیکشن چوری کیا گیا، ممتا بینرجی
شائع 24 جولائ 2023 09:00am

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے 2019 میں رچائے گئے پلوامہ ڈرامے کا راز بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے پلوامہ ڈرامہ رچایا۔

ممتا بینرجی نے کہا میں طلبہ اور نوجوانوں کو بتادوں بی جے پی پلوامہ جیسے واقعات کو دوبارہ انجام دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ پلوامہ ڈرامہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا، پلاننگ سے 40 جوانوں کا خون بہا کر الیکشن چوری کیا گیا۔

ممتا بینرجی نے خبردار کیا کہ مودی نیا ڈرامہ رچا کر انتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی فلموں کی طرح جعلی اور اسٹیجڈ ویڈیوز بنانے کا منصوبہ بنا رہاہے۔ وہ ڈرامے اسٹیج کریں گے، ویڈیوز بنائیں گے اور بنگال کو بدنام کریں گے۔ یہ ان کی سازش ہے۔

ممتا بینرجی نے حقیقت بیان کی تو مودی نواز ”گودی میڈیا“ نے ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا۔

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال نے کہا تھا کہ مودی اور امت شاہ نے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کا کہا تھا، مودی پلوامہ حملہ پاکستان پر تھوپ کر الیکشن جیتنا چاہتا تھا۔

Narendra Modi

Pulwama Attack

Mamta Banerji

West Bangal