Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’اتفاق رائے کے بعد ہی نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آئے گا‘

نگراں وزیراعظم کے لیے اتحادیوں کا متفق ہونا ضروری ہے، احسن اقبال
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 08:44am
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنائے جانے کے امکان پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے ہوگیا تو اسحاق ڈار بھی نگراں وزیراعظم ہوسکتے ہیں، تاہم اتفاق رائے کے بعد ہی نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آئے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے اتحادیوں کا متفق ہونا ضروری ہے، اپوزیشن لیڈر کا اتفاق بھی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو نام بھی سامنے آئے گا سب کے اتفاق رائے سے ہی آئے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فیصلے جو بھی ہوں گے کابینہ اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

گزشتہ روز انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آئینی مدت مکمل کر کے حکومت اقتدار سے الگ ہو جائے گی، اس کے بعد الیکشن کمیشن انخابات کروائے گا، حکومت ختم ہونے سے ایک ہفتہ قبل نگران سیٹ پر مشاورت مکمل کر لیں گے۔

Ishaq Dar

Ahsan Iqbal

Caretaker prime minister