Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کا ایڈووکیٹ پر حملہ، گاڑی بھی جلادی

واقعے کی جگہ پولیس موبائلوں کو روانہ کردیا گیا، پولیس حکام
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 11:36pm
نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ پرتشدد کیا اور گاڑی بھی جلادی ہے
نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ پرتشدد کیا اور گاڑی بھی جلادی ہے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الطاف نگرمیں نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی گاڑی کو نذرآتش کردی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کردی ہے۔

ایڈووکیٹ علی اختر کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے خالی پلاٹ میں لے جا کرتشدد کیا۔ فیصل بشیر میمن نے کہا کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ کو تھانے لے کرآئے ہیں، اس نے اپنی اسٹیٹ ایجنسی کھولی تھی، اورنگی الطاف نگرمیں لینڈ گریبرز ہیں، جنہوں نے گاڑی کوآگ لگائی ہے۔

مزید بتایا کہ واقعے کامقدمہ درج کیا جارہا ہے کچھ افراد ہیں جن کی شناخت کی ہے اور واقعےمیں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجارہےہیں۔

Orangi Town

Crime

Street Crimes