Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

353 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم 224 رنر پر ڈھیر ہوگئی
شائع 23 جولائ 2023 09:03pm

ایمرجنگ ایشیاء کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کا عبرتناک شکست سے دوچار کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے امرجنگ ایشیاء کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی، اور فائنل میں 129 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بالرز کی درگت بنائی اور 8 وکٹوں کے نقصان کے بدلے بھارت کو 353 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے طیب طاہر نے شاندار سینچری اسکور کی۔

پاکستان کی جانب سے نمایاں بلے بازوں میں صا حبزادہ فرحان نے 65 ، صائم ایوب نے 59 اور مبصر نے 35 رنز بنائے، جب کہ بھارت کی جانب سے ریان پراگ اور راج وردھن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے دیئے جانے والے 353 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی سورما 224 رنز بناکر ڈھیر ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما نے 61، سائی سدھارسن نے 29، یش دھل نے 39 رنز اسکور کئے، جب کہ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، ارشد اقبال، مہران ممتاز اور وسیم جونیئر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایک وکٹ مبشر خان نے گرائی، اس طرح پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

Pakistan vs India

men's emerging asia cup 2023

men's emerging asia cup

Emerging Asia Cup