Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کارڈیالوجی لاہور میں نامعلوم ملزمان 2 افراد کی لاشیں چھوڑ کر فرار

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج نکلوالی ہے
شائع 23 جولائ 2023 06:05pm

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور میں نامعلوم ملزمان دو افراد کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

نامعلوم ملزمان گزشتہ رات ایک شخص کی لاش تین بجے اور دوسرے کی لاش صبح چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں، پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں چھوڑنے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج نکلوا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ دونوں لاشوں کو ایدھی ایمبو لینس کی مدد سے مردہ خانے منتقل کردیا۔

Punjab police

Punjab Institute of Cardiology