Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید آفریدی کا حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

قوم کو حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے، جاوید آفریدی
شائع 23 جولائ 2023 04:38pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جونیئر اسکوائش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

جاوید آفریدی نے جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو مبارکباد دی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ خان کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ قوم کو حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ حمزہ خان نے پاکستان کو 37 سال بعد ورلڈ جونیئرچیمپئن بنا دیا۔

فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دی۔

اسکواش لیجنڈ جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جیتا تھا۔

peshawar zalmi

World Junior Squash Championships

Hamza Khan