کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر
کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز متاثر ہونے سے شہری پریشان ہیں، جبکپ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 10محرم تک کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی۔
کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی بارش سے متعدد علاقوں میں صبح چھ بجے سے بجلی معطل ہے اور اب موبائل فون سروس متاثر ہونے سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں بشمول اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، جعفرطیار سوسائٹی، ملیر15، فیوچر کالونی، داؤد چورنگی، ذکریا گوٹھ موبائل سروس معطل ہے۔
پیپری اور بن قاسم ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوں میں بھی موبائل فون سروس متاثرہونے کی شکایات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کئی علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر10محرم تک موبائل فون سروس جزوی بند کی جارہی ہے۔
Comments are closed on this story.