Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس کے شاپنگ مال میں گرم پانی کا پائپ پھٹ گیا، 4 افراد ہلاک، 10 زخمی

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو گرم پانی سے جلنے کے زخم آئے
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 01:52pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے چار افراد ہلاک اور دس ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کے شاپنگ مال میں جب گرم پانی کا پائپ پھٹا تو ایک تیز دھماکے کی آواز آئی، پائپ پھٹنے کے بعد عمارت میں پانی بھر گیا جبکہ دروازے سے بھاپ نکلتی بھی دیکھی گئی۔

واقعہ کے بعد ماسکو کے ہنگامی خدمات کے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو گرم پانی سے جلنے کے زخم آئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے زخمیوں کے گرم پانی سے جھلسنے کی تصدیق کی۔

جس شاپنگ مال میں پائپ پھٹا وہاں ڈیڑھ سو دکانیں ہیں۔ اس مال کو ورمینا گوڈا (دی سیزنز) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Moscow

Russia hot water pipe bursts

Moscow mayor Sergei Sobyanin