Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں بادل برس پڑے، سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں ہوئی

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 11:01pm
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی دیکھی گئی ہے، سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ ہوئی ہے۔

موٹرے ایم نائن، بلدیہ ٹاؤن، حب ریور روڈ، کورنگی، گلوستان جوہر اور گرومندر میں بارش ہوئی، جبکہ گولیمار، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سائٹ ایریا، کیماڑی ناظم آباد، صدر اور سولجر بازار میں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے دوپہر اور شام میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا تھا بلکہ کل بھی شہر میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید کہا کہ شہر میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کئی مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گذشتہ 3 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاون میں 20 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قائد آباد میں 10.5 ملی میٹر،نارتھ کراچی 8.7 ملی میٹر، اورنگی ٹاون میں 7.2ملی میٹر، ناظم آباد میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی اے ایف مسرور 5 ملی میٹر، گلشن معمار میں 5 ملی میٹر، گلشن حدید میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 25 جولائی تک بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

karachi

Rain prediction