Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں کا کشمیری گھوڑی بانوں پر تشدد

جھگڑے اور پتھراؤ کے باعث 40 سے زائد کشمیری زخمی، 300 خیموں کو آگ لگا دی گئی
شائع 23 جولائ 2023 10:35am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں نے کشمیری گھوڑی بانوں پرتشدد کیا ہے، جھگڑے اور پتھراؤ کے باعث 40 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جھگڑا لین دین کے معاملے پر ہوا جسے انتہا پسند یاتریوں نے مذہبی رنگ دے دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ میں حالات سنگین ہو گئے ہیں، امرناتھ میں انتہا پسند ہندوؤں نے مقامی کشمیری گھوڑی بانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران انتہا پسند ہندوؤں اور کشمیری گھوڑی بانوں کے مابین جھگڑا ہو گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے اور پتھراؤ کے باعث چالیس سے زائد گھوڑی بان زخمی ہوئے جبکہ 300 خیموں اور 10 باورچی خانوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انتہا پسند یاتریوں نے مل کر گھوڑی بانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کشمریوں کو مارنے پیٹنے کے دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد کشمیری گھوڑی بانوں نے احتجاجاً یاتریوں کی سواری سروس معطل کردی ہے۔

تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ موجودہ تصادم مودی سرکار کی ہندؤ انتہا پسند جذبات کی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔

india

kashmir

Narendra Modi

Hindu Extremists