Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹویٹر نے اب ڈی ایم بھیجنے پر بھی فیس عائد کردی

ادائیگی نہیں تو میسیجز بھی نہیں۔۔۔
شائع 23 جولائ 2023 10:19am

ٹویٹر نے ایسے صارفین جو ”بلیو ٹک“ سے محروم ہیں، ان کے پیغامات بھیجنے پر بھی پیسے وصاول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی ”اَن ویریفائیڈ“ ٹویٹر صارفین کو اب اپنے دوستوں کو ڈائریکٹ میسیجز یا ڈی ایم (براہ راست پیغامات) بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنی ہوگی۔

ٹویٹر اپنے پلیٹ فارم اور پالیسیز میں مسلسل تبدیلیاں کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی سبسکرپشن سروس اور ٹویٹر بلیو کے لئے سائن اپ کرنے کی ترغیب دی جائے۔

ڈائریکٹ میسیجز میں اسپام کو کم کرنے کی کوشش میں کمپنی جلد ہی غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد کیلئے روزانہ کی حد مقرر کرے گی۔

تو آسان زبان میں، اگر آپ کے ٹویٹر پر پروفائل پر نیلے رنگ کا نشان نہیں ہے تو آپ پلیٹ فارم پر لامحدود براہ راست پیغامات بھیجنے کے قابل نہیں ہوں گے۔

ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ 22 جولائی سے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے روزانہ کی ایک حد مقرر کی جائے گی، تاہم کمپنی نے ابھی تک مخصوص حد نہیں بتائی کہ روزانہ کتنے میسیجز بھیجے جاسکیں گے۔

مقررہ حد سے زایدہ پیغامات بھیجنے کے لیے صارفین کو ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن لینی ہوگی۔

حال ہی میں، ٹویٹر نے ایک فیچر متعارف کرایا ہے جہاں تصدیق شدہ صارفین کے پیغامات جنہیں وصول کنندہ فالو نہیں کرتا، کو ایک علیحدہ ”میسیج ریکویسٹ ان باکس“ میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

ٹویٹر نے اس فیچر کی جانچ جون 2023 میں شروع کی تھی اور اسے 14 جولائی کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا تھا۔

ٹویٹر کے مطابق، اس تبدیلی سے پہلے ہی ”گذشتہ ہفتے کے مقابلے براہ راست پیغامات میں اسپام میں 70 فیصد کمی“ ہوئی ہے۔

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ٹویٹس کی تعداد پر بھی ایک ”عارضی“ حد لگا دی ہے۔

مزید برآں، کمپنی نے ان صارفین کے لیے ویب پر ٹویٹس اور تبصروں تک رسائی کو محدود کر دیا ہے جو لاگ ان نہیں۔

ٹویٹر

Twitter Blue

Blue Tick

DMs

Direct Messages