Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم بوال نے سوشل میڈیا پر بوال مچادیا

فلم کو ایمازون پرائم ویڈیو پر 21 جولائی کو ریلیز کیا گیا ہے
شائع 22 جولائ 2023 11:29pm

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور اور ورون دھون کی نئی فلم ’بوال‘ کو یہود مخالف قرار دے کر اس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے۔

نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو ایمازون پرائم ویڈیو پر 21 جولائی کو ریلیز کیا گیا ہے اور فلم کے متعلق متضاد تبصرے سامنے آئے ہیں۔

بوال کی کہانی ایک چھوٹے شہر میں تاریخ کے ٹیچر اجے ڈکشٹ اور اس کی بیوی نشا کے گرد گھومتی ہے، وہ دونوں جنگ عظیم دوئم کے علاقوں میں جانے کا سوچتے ہیں اور پولینڈ، نیدرلینڈز اور جرمنی جاتے ہیں۔

فلم کے کردار جرمنی کے مشہور نازی کیمپ میں جاتے ہیں جہاں وہ اپنے رشتے کی پیچیدگی اور مسائل کا ہولوکاسٹ سے موازنہ کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو یہ مکالمے پسند نہیں آئے اور انہوں نے فلمی کرداروں کو آڑے ہاتھے لیتے ہوئے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک موقع پر جھانوی کپور کہتی ہیں کہ ہر رشتہ اپنے آشوٹز (کیمپ) سے گزرتا ہے اور انہوں نے خانگی مسئلے کو ہولوکاسٹ کے برابر قرار دیا۔

خیال رہے کہ ’آشوٹز‘ نازی جرمنی کا سب سے بڑا کیمپ تھا جہاں ہولوکاسٹ کے دوران لاکھوں افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

varun dhawan

Jhanvi kapoor

Bawaal