Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی

گلوکارہ نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا
شائع 22 جولائ 2023 09:41pm

معروف گلوکارہ صنم ماروی نے خلع لے کر تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا، لاہور کی مقامی عدالت نے خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اس سے قبل دوسرے شوہر حامد علی بہلول پر بھی تشدد کے الزامات عائد کرکے ان سے خلع حاصل کی تھی۔

جج فیملی کورٹ اجالا امبر کی جانب سے07 جولائی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی گئی مگر کاغذات 18 جولائی کو باقاعدہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر صنم ماروی کا کہنا ہے کہ یہ میری مرضی ہے ایک شادی کرو یا چار کروں صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اس حوالے سے اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا۔

اس سے قبل صنم ماروی نے تشدد کا الزام لگا کر دوسرے شوہر حامد علی بہلوال سےخلع لی تھی، دوسرے شوہرسے صنم ماروی کے 3 بچے ہیں۔

ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009 میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔

Sanam marvi