Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا: ایک سال کے دوران 665 دہشتگرد حملے

139 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جنوبی اضلاع دہشتگردی سے زیادہ متاثر
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 06:13am

خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران صوبے میں 14 خودکش 15 راکٹ اور 107 دستی بم حملے ہوئے،139 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی فورسز نے جون 2022 سے جون 2023 تک خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی تفصیلات جاری کردی۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ایک سال میں صوبے میں دہشتگردی کے 665 واقعات میں 14 خودکش حملے، 15 راکٹ 107 دستی بم حملے ہوئے ۔ ایک سال کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے 382 بار فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف آپریشنز کے دوران 139 دہشتگرد ہلاک کیے اور 432 خطرناک دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ 18 دہشتگردوں کو عدالتوں سے سزائیں دلائی گئیں۔

دہشت گردی کے زیادہ واقعات بالترتیب شمالی وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک سمیت جنوبی اضلاع میں پیش آئے۔

terrorism

خیبر پختونخوا