Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے پر حکومت نے جوابی شرط رکھ دی

پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن پر مصدق ملک کا بڑا بیان
شائع 22 جولائ 2023 08:55pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کو ملازمین کی تنخواہوں اور اوقات کار سے مشروط کردیا۔

وزارت پیٹرلیم کی ٹیم نے دہی اور شہری علاقوں میں پیٹرول پمپس کا سروے کیا، پیر تک 2 ہزار پیٹرول پمپس کا ڈیٹا اکھٹا ہوجائے گا۔ پیر کو ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر مملکت پیٹرولیم اور ڈیلرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات ناکام، ہڑتال 48 گھنٹوں کے لئے مؤخر

رپورٹ میں ملازمین کی طبی سہولیات، تنخواہ اور کام کے اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ چاہیئے تو ان تمام شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم ڈیلرز کا 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈیلرز کی حکومت کو دی جانے والی ڈیٹ لائن پیر کو مکمل ہورہی ہے، اگر پیر تک پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کا معاملہ حل نہ ہوا تو حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی ہڑتال 48 گھنٹوں کے لئے موخر کردی تھی۔

اسلام آباد

Petroleum products

Petrol supply

Petroleum dealers margin increase