Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت فائنل میچ سے قبل بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو کیا مشورے دیے؟

ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان کھیلا جائے گا
شائع 22 جولائ 2023 07:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ایشیا کپ کے پاک بھارت فائنل سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مفید مشورے بھی دیے۔

قومی ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ اور پاکستان شاہینز ٹیم ان دنوں کولمبو میں ہی ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر نے والی پاکستان شاہینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اتوار کو بھارت اے کے خلاف فائنل سے قبل بابر اعظم نے پاکستان شاہینز کو مشورے دیے۔

کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل اتوار 23 جولائی کو پاکستان شاہینز اور بھارت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Colombo

asian cricket council

Pakistan vs India

ACCMensEmergingTeamsAsiaCup

pakistan shaheens

india A