منڈی بہاوالدین میں موسلادھاربارش، پانی محکمہ خوراک کے گودام میں داخل
حکومتی کارکردگی کی قلعی کھل گئی، کروڑوں روپے کی گندم ضاٸع
صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کے گردونواح میں موسلادھاربارش کے بعد پانی محکمہ خوراک کے گودام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی گندم ضاٸع ہوگئی۔
محکمہ خوراک کے گودام میں پانی داخل ہونے سے کروڑوں روپے کی گندم ضاٸع ہوگئیں ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گودام میں 46 ہزار بوری گندم ذخیرہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گندم کی 5 ہزار بوریاں پانی میں ڈوب گئیں ہیں، جبکہ گندم کو گودام سے نکال کر محفوظ مقام منتقل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: بارش نے لاہور ایک ماہ میں دوسری بار ڈبو دیا، خیبرپختونخواہ میں بھی تباہی، 4 ہلاک
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔
lahore
Punjab Rains
Rain Lahore
مقبول ترین
Comments are closed on this story.