Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب نے عمرہ ویزا کے لیے نیا پروگرام متعارف کرا دیا

ویزے کو حاصل کرنے کیلئے وزارت خارجہ میں درخواست دی جا سکتی ہے
شائع 22 جولائ 2023 08:02pm
تصویر: سعودی وزارت حج وعمرہ / ٹوئٹر
تصویر: سعودی وزارت حج وعمرہ / ٹوئٹر

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ ویزا کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کروایا گیا ہے۔

وزارت نے ”ذاتی وزٹ“ ویزے کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب مدعو کرسکتے ہیں۔

وزارت نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس ویزے کے چار فوائد ہیں، اس ویزے پر ایک مرتبہ سفر کے ساتھ کئی دورے کیے جاسکتے ہیں،عمرہ ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

مذکورہ ویزے کی بدولت مسجد نبوی اور روضہ اقدس کی زیارت اور سعودی عرب میں کسی بھی مقام اور شہروں کے سیاحتی اور تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

خیال رہے کہ اس ویزے کی دو قسمیں ہیں۔ سنگل انٹری پرسنل ویزا ہے جس کی میعاد 90 دنوں کے قیام کے ساتھ 90 دن تک بڑھ سکتی ہے۔

دوسرا ملٹی انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن قیام ہے اور اس کی مدت 365 دن تک بڑھ سکتی ہے۔

خیال رہے ویزے کو حاصل کرنے کے لیے وزارت خارجہ میں ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے ’ذاتی ویزا‘ کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

umrah

Hajj 2022