Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روس کے دریا سے اچانک آسمان تک سنہرا راستہ نکل آیا

قدرتی عجوبہ کیمرے میں قید ہوگیا، ویڈیو وائرل
شائع 22 جولائ 2023 05:41pm
اسکرین گریب: ٹوئٹر/زلاٹی71
اسکرین گریب: ٹوئٹر/زلاٹی71

قدرت کے عجائبات بے شک انسان کو حیران کر دیتے ہیں اور انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے اس بات کو ایک بار پھر سچ کر دکھایا ہے۔

روس میں ایک دریا سے آسمان کی جانب اچانک نکلنے والی سنہری پگڈنڈی نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو حیران کردیا۔

روس میں پرم کے علاقے میں بہہ رہے دریائے کاما کے بیچ سے آسمان کی طرف اٹھنے والے ایک دلکش سنہری آبشار کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ایک کشتی پر سوار تماشائیوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اس نایاب واقعہ کو کیمرے میں قید کر لیا۔

یہ ویڈیو 13 جولائی 2023 کو بنائی گئی تھی، دراصل دریا کی سطح سے آسمان کی طرف بلند ہونے والے شاندار نظارہ ایک واٹر اسپاؤٹ کا تھا۔

واٹر اسپاؤٹس طوفان کی طرح کالم یا تیزی سے گھومنے والی ہوا کے فنل ہوتے ہیں، جو عام طور پر سمندر کی سطح پر بنتے ہیں۔

اگرچہ واٹر اسپاؤٹس ٹراپیکل اور سیمی ٹراپیکل علاقوں میں عام ہیں، لیکن کبھی کبھار یورپ، مشرق وسطیٰ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انٹارکٹیکا جیسی جگہوں پر بھی پائے جاتے ہیں۔

واٹر اسپاؤٹ کا مشاہدہ کرنا دلکش ہو سکتا ہے، لیکن حفاظت کے لیے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

russia

Viral Video

Water Spouts

Kama River