Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

محرم انتظامات، بارشیں اور سیلاب کا خدشہ: تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

افسران جلوس روٹس کے دورے کریں، بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیں، ڈی سی لاہور
شائع 22 جولائ 2023 05:44pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

لاہور میں محرم الحرام انتظامات، بارشیں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈی سی لاہور نے انتظامی افسران کو ہفتے کے 7 دن اور 24 گھنٹے ڈیوٹی کا پابند کر دیا اور تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں، جس کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں اور تمام انتظامی افسران فیلڈ میں موجود، زمینی حقائق پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران کے موبائل فون 24 گھنٹے کھلے اور دستیاب رہیں اور ہنگامی حالات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، افسران جلوس روٹس کے دورے کریں، بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

رافعہ حیدر نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنائے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو آپریشن شروع ہونا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس مکمل فعال، افسران و ملازمین کیمپس میں موجود ہوں ساتھ ہی اپیل کی کہ شہری راوی کنارے ہرگز نہ جائیں اور بجلی کی تاروں اور دیواروں سے دور رہیں۔

lahore

MUHARRAM 2023

Rain Lahore