Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گائے سیلفی لینے کی شوقین نکلی، ترک طالبہ کی اپنی گائے کیساتھ سیلفی لینے کی ویڈیو وائرل

طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے
شائع 22 جولائ 2023 05:18pm
اسکرین گریب/ ویڈیو
اسکرین گریب/ ویڈیو

ترکیہ کی طالبہ کی اپنی گائے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بارے میں لوگوں کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا کے دور میں گائے بھی سیلفی لینے کی شوقین ہے۔

جنوب مغربی قصبے سید کیمر سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی طالبہ اور کسان سیریف یلماز نے اپنی میلٹیم نامی گائے کو ایسی تربیت دی ہے کہ جیسے ہی وہ کیمرہ نکالتی ہیں، تو ان کی گائے ان کے پاس چلی آتی ہے۔

یلماز نے گائے کو بلائے جانے پر کیمرے کی جانب بھاگنے کی تربیت دی ہے جس کے نتیجے میں اس کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک طالبہ نے اپنے فارم پر متعدد گائے پال رکھی ہیں اور وہ ان کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ہی صحت کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Turkey

Selfie

Adorable Cow

Serife Yilmaz