Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں بیٹا بمقابلہ ایمباپے، بہترین اسٹائل کس کا؟

پوسٹ نے ثانیہ مرزا کے 12 ملین فالوورز کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی
شائع 22 جولائ 2023 04:39pm

معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ کچھ تصاویر شئیر کی ہیں، جس میں دونوں کو انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ میں ناصرف ماں بیٹے کی محبت جھلک رہی ہے بلکہ ایک پیغام بھی دیا گیا ہے، اور اس پیغام نے ثانیہ مرزا کے 12 ملین فالوورز کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

ثانیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’تم اور میں ہمیشہ بیبی بوائے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اذہان انہیں معروف فٹبالر کیلیان ایمباپے (Kylian Mbappé) کا سیلیبریشن اسٹائل سکھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اذہان اور ثانیہ کے اس اسٹائل پر خوب پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کیلیان ایمباپے ایک فرانسیسی پیشہ ور فٹبالر ہیں جو ”Ligue 1“ کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے بطور فارورڈ کھیلتے ہیں، اور فرانس کی قومی ٹیم کی کپتانی بھی کرتے ہیں۔

انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ اپنی ڈربلنگ کی صلاحیتوں، غیر معمولی رفتار اور فنشنگ کے لیے مشہور ہیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2021 میں ہوئی تھی، ثانئہی نے 02018 میں اذہان مرزا ملک کو جنم دیا تھا۔

Sania Mirza

Kylian Mbappe

Izhaan Mirza Malik