Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبدالعلیم خان نے اہم عہدے کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی

عبدالعلیم خان پر پنجاب حکومت مہربان
شائع 22 جولائ 2023 04:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے سمز بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔

نئی سیاسی جماعت استحکام پارٹی صدر عبدالعلیم خان پر پنجاب حکومت مہربان ہو گئی ، انہیں سروسز اسپتال لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کا چیئر مین نامزد کیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ مقرر کرنے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سمز بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری فاؤنڈیشن سروسز اسپتال کی بہتری و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، ادارے کی اپ گریڈیشن و اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں معاونت جاری رکھیں گے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ اپنی جگہ خواجہ احمد حسان کا نام تجویز کیا ہے، وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکیں گے، سروسز اسپتال کو صوبے کا بہترین ادارہ دیکھنے کا خواہاں ہوں، مزید مدد جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سروسز اسپتال میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن پہلے ہی 30 بیڈز کا ڈائلسز یونٹ چلا رہی ہے۔

اسلام آباد

Abdul Aleem Khan

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)