Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اورنگی میں خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس
شائع 22 جولائ 2023 04:42pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے متاثرہ خاتون سے رابطہ کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ای 6 میں پیش آیا، ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت عدیل بیگ عرف تقی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون سے تفصیلات حاصل کی گئی ہیں، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوئی تھی، جس میں ملزم واضح دکھائی دے رہا تھا۔ موٹر سائیکل سوار ملزم کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت بھی واضح نظر آرہی تھی۔

یاد رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ گزشتہ روز تھانہ اورنگی کی حدود میں مجاہد گلی کے قریب پیش آیا تھا، جبکہ اس سے چند ہفتے قبل گلستان جوہر میں راہ چلتی لڑکی سے ایک شخص کے نازبیا حرکت کرنے کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا۔

Crime

Karachi Police

Violence against girls